تاج پورہ میں قبضہ گروپ کیخلاف کارروائی، قیمتی سرکاری زمین واگزار

    تاج پورہ میں قبضہ گروپ کیخلاف کارروائی، قیمتی سرکاری زمین واگزار

  

لاہور(اپنے نمائندے سے) اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی سورس رپورٹ پر ایل ڈی اے کے کمرشل پلاٹ پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، تاج پورہ سکیم میں ایل ڈی اے کے کمرشل پلاٹ 54A 1 پر گاڈر اور تیار کردہ چھتیں ڈال کر قبضہ کیا جارہا تھا ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمر سہیل کیفی کی نشاندہی پر خالی کروائے جانے والے کمرشل پلاٹ کی قیمت سات کروڑ روپے ہے ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر اسٹیٹ اسلم لنگا خود موقع پر پہنچ گئے، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور نے سرکاری پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت کردی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -