کریکلم بورڈ ملازمین نے مسائل حل کرنے پر ایم ڈی کو سونے کا تاج پہنایا

کریکلم بورڈ ملازمین نے مسائل حل کرنے پر ایم ڈی کو سونے کا تاج پہنایا

  

لاہور(پ ر)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی 60 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھانے پر ملازمین نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر رائے منظور ناصر کو سونے کا تاج پہنا یا اور اظہار تشکر کیا۔ تقریب میں پہنچنے پر ملازمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ایم ڈی رائیمنظور ناصرکا استقبال کیا۔ ملازمین کی ویلفیئرسوسائٹی کے صدر قیصراقبال نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے رائے منظور ناصر کی سربراہی میں چھ ماہ سے کم عرصہ میں سالہا سال سے زیر التوا مسائل حل کر کے ملازمین کے دل جیت لئے ہیں۔ حج کی قرعہ اندازی کا مسئلہ جو حل ہوتا دکھائی نہیں دیتا تھا ایم ڈی رائے منظور ناصر نے ذاتی دلچسپی لے کر فوری حل کروایا،چھوٹے ملازمین کی تکالیف کا احساس کرتے ہوئے انہوں نے مالیوں کو دھوپ سے بچانے کے لیے ان کے اوقات کار صبح 6 سے 10 بجے کر دیئے گئے۔

غریب ملازمین کو دوپہر کے مفت کھانے کی سہولت فراہم کر دی، دفتری اوقات سے 2گھنٹے پہلے آنے والے سینٹری ورکر کو 2گھنٹے پہلے چھٹی کی منظوری دے دی گئی۔ کورونا سے وقات پانے والے پی سی ٹی بی کے ملازم?طفر اقبال کو ایک دن کے نوٹس پر 23لاکھ امداد فراہم کر دی گئی۔ کئی سالوں سے واجبات سے محروم ندیم ڈرائیور کو 3دن میں ادائیگی کردی گئی ان اقداات سے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ملازمین ایم ڈی رائے منظور ناصر کی سربراہی یں دن رات کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بْک بورڈ رائے منظور ناصر نے ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک خاندان کی مانند ہیں ہم ادارے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور اس کا وقار بڑھانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ ملازمین کے جائز کاموں کے لیے میرے دروازے دن رات کھلے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -