عمران خان اپنا نہیں آنے والی نسلوں کا سوچ رہے ہیں‘شکیل احمد گوہر

عمران خان اپنا نہیں آنے والی نسلوں کا سوچ رہے ہیں‘شکیل احمد گوہر

  

لاہور(پ۔ر) چیئرمین پی ٹی آئی بلجیم شکیل احمد گوہرنے کہا ہے کہ دنیا عمران خان کے بیانیے کو سراہ رہی ہے اور قوم کو گزشتہ تین دہائیوں تک لوٹنے والے آج بھی عمران خان کے بیانیے کا مذاق بنا رہے ہیں۔اپنے بیان پر انہوں نے مزید کہا نے کہا کہ ڈیم ممکن ہے 2028یا2029تک مکمل ہو تب عمران خان کی حکومت ہوگی یا نہیں لیکن اسکا سیاسی فائدہ نہیں ہوگا، اس نے درخت لگائے جو ماحولیات کو بہتر کرینگے اس کا بھی کوئی سیاسی فائدہ نہیں ہوگا، ادارے ٹھیک ہورہے ہیں

جس پر بظاہر توکچھ ہوگا نظر نہیں آئیگا لیکن عمران خان اپنا نہیں آنے والی نسلوں کا سوچ رہا ہے،چیئرمین شکیل احمد گوہر نے کہا دنیا بھر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ لوگ کورونا کی بجائے بھوک سے زیادہ مریں گے

یہ بیانیہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اس وقت دیا جب کورونا اپنے پنجے دنیا بھر میں جما رہا تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -