وزیر مذہبی امور کی داتا دربار آمد،ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی

وزیر مذہبی امور کی داتا دربار آمد،ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی

  

لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ کی داتا دربار آمد اس موقع پرڈی جی اوقاف طاہر رضا بخاری ایڈمنسٹریٹر داتادربار سمیت دیگر موجودتھے۔ صوبائی وزیر سید سعید الحسن شاہ نے نماز جمعہ کی ادا کی اورنماز جمعہ کے بعد ملک و قوم کہ سلامتی خوشخالی و کرونا وائرس کے مکمل خاتمے کی دعا کرائی۔صوبائی وزیر پیر سعید الحسن شاہ نے مزار داتا گنج بخش علی ہجویری پر حاضری بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی بہتر حکمت عملی کی تحت کورونا وائرس کی وبا پر قابو پایا،پوری دنیا آج حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہا رہی ہے۔

صوبائی وزیر سید سعید الحسن شاہ کا کہنا تھا کہ اولیا کی تعلیمات نے ہمیشہ دین کو فتنہ سے دور رکھا اور اس سے بچنے کی تلقین کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -