صدقہ،خیرات کرنے سے قربانی کا ثواب نہیں مل سکتا،علماء

صدقہ،خیرات کرنے سے قربانی کا ثواب نہیں مل سکتا،علماء

  

لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، جنرل سیکرٹری مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز، مولانا خالدمحمود، مولانا سید عبداللہ شاہ، مولانا سعید وقار، قاری ظہورالحق نے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس قربانی کا جانور کرنے کی بجائے قربانی کے جانور کی قیمت صدقہ کر دی جائے،یا کوروناوائرس کی وجہ سے موجودہ صورتحال میں کسی کے گھر میں راشن دے دیا جائے یا کسی غریب ومسکین کے ساتھ تعاون کر دیاجائے یا کسی فلاحی تنظیم یا ٹرسٹ میں قربانی کے جانور کی قیمت بطور فنڈ جمع کرا دی جائے تو انہیں یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ ایام نحریعنی قربانی کے دنوں میں قربانی سے زیادہ کوئی محبوب اور پسندیدہ ترین عمل اور نہیں ہے۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ جس شخص کے ذمہ قربانی لازم ہے اگر وہ شخص قربانی کی قیمت صدقہ کردیتا ہے تو اس سے وہ قربانی کا ثواب ہر گز نہیں پاسکے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -