آیا صوفیہ مسجد کی بحالی پر ترک صدر مبارکباد کے مستحق ہیں،سرور عاصم

آیا صوفیہ مسجد کی بحالی پر ترک صدر مبارکباد کے مستحق ہیں،سرور عاصم

  

لاہور(پ ر) آیا صوفیہ کی بطور مسجد بحالی پر ترک صدر طیب اردگان مبارک مباد کے مستحق ہیں۔طیب اردگان کے جرات مندانہ فیصلے نے عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیاہے۔ مسجدوں کی تعمیر اور آباد کاری مومن کی شان اور ایمان سے محبت کی علامت ہے۔ ہمارے حکمرانوں کوچاہیے کہ وہ مندر آبادکرنے کی بجائے مسجدیں بنائیں ان خیالات کااظہار ہادیہ حلیمہ سنٹڑ اردو بازار کے صدرسرورعاصم نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکوں کااسلام کے ساتھ رشتہ بہت گہر ا اورمضبوط ہے۔ ترکوں کے اسلام کے ساتھ رشتے کوتوڑنے والااتاترک آج ترکی میں اجنبی بن چکاہے جبکہ اسلام آج بھی سرزمین ترک پرپوری شان وشوکت کے ساتھ موجود ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -