امن و امان کی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ گئی،عظمیٰ بخاری

  امن و امان کی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ گئی،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں افراتفری،انتشار اور لاء اینڈآڈر کی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے۔ ڈاکٹرز، پیرا میڈ یکل سٹاف، ٹیچرز، طلبہ، ریلوے ملازمین اور عام شہری سرپا احتجاج ہیں۔پنجاب حکومت کبھی احتجاجی ٹیچرز کو گرفتار،کبھی طلبہ کیخلاف غداری کے مقدمات درج کراتی ہے۔پنجاب میں کبھی سیاسی کارکنوں اور کبھی ارکان اسمبلی پر دباؤ ڈالنے کیلئے جھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں۔ پیف کے ٹیچرز وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے دے رہے ہیں۔

۔ عثمان بزدار ٹیچرز کو ملنے کی بجائے چھپ کر بیسمنٹ میں بیٹھے ہیں۔پنجاب میں ہر طبقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کا شکار بن رہا ہے۔پنجاب کے 54ترجمان اپنے لیڈر کی طرح عوام کو سبز باغ دیکھانے میں مصروف عمل ہیں۔حکومتی ترجمانوں کی فوج کا کام صرف بزدار کی نالائقی پر پردہ ڈالنا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -