حکمرانوں نے ملکی سلامتی اور وقار کو داؤ پر لگا دیا،عبدالقادر شاہین

حکمرانوں نے ملکی سلامتی اور وقار کو داؤ پر لگا دیا،عبدالقادر شاہین

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن و چیف کوآرڈینیٹرجنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین نے کہا ہے کہ نااہل حکمران ٹولے نے ملکی معیشت وقار اور عوامی ترقی و خوشحالی کو داؤ پر لگا کر پاکستان کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ملک و قوم پر مسلط دوہری شہریت کے حامل حکمران ایسٹ انڈیا کمپنیوں کی طرز پر اربوں کھربوں کے زاتی اثاثے بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرشتوں کی حکومت میں 270 ارب روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آچکی ہیں۔

لیکن نیب کے ادارے کو سوائے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت اور رہنماؤں کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -