دی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کی منظوری قابل تحسین ہے،علماء کرام

    دی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کی منظوری قابل تحسین ہے،علماء کرام

  

لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی امیرمولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا قاری امداد اللہ قاسمی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا قاری محمد بن سعید، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،،  مولانا قاری محمد رفیق وجھوی مولانا افتخار اللہ شاکراورمولانا غلام یاسین صدیقی نے پنجاب اسمبلی سے ”دی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020ء کے نفاذ“ کی منظوری پر حکومت پنجاب،ممبران اسمبلی اور بالخصوص چوہدری پرویز الہٰی اور حافظ عمار یاسر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس سے ملک سے فرقہ واریت کے خاتمہ، قابل اعتراض توہین آمیز مواد اور کتابوں کی اشاعت کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

 اور اس ایکٹ سے ملکی حالات پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے اور اگر اس کو فوری طور پر نافذ کر دیا جائے تو امید ہے کہ محرم الحرام میں مثالی امن قائم کرنے میں یہ ایکٹ معاون ثابت ہوگا انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب اسمبلی کی طرح دیگر صوبوں کی اسمبلیاں اور قومی اسمبلی و سینٹ سے بھی اس ایکٹ کو منظور کرتے ہوئے پورے ملک میں فوری طور پر نافذ کیا جائے 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -