سگریٹ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ،شہری سراپا احتجاج

  سگریٹ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ،شہری سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) بجٹ میں قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کے باوجود دکاندار مہنگے داموں سگریٹ کی فروخت میں مصروف، عو امی سروے میں شہری پھٹ پڑے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہے ہیں اور مہنگے داموں سگریٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے کررہے ہیں۔ایک سروے میں ڈسٹری بیوٹرز سے سگریٹ کے قیمتوں کے بارے میں پو چھا گیا تو انہوں نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ہم تو سگریٹ کی سپلائی دکانوں پر پرانے ریٹ پر ہی دے رہے ہیں دکاندارخو دساختہ مہنگائی کر کے شہریوں کو لو ٹ رہے ہیں ہماری ضلعی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ خو دساختہ مہنگے سگریٹ فروخت کرنیوالوں کی کارروائی کی جائے۔