بد عنوانی کی روک تھام کیلئے شعور بیدار کرنیکی ضرورت ہے،عمران الحق

  بد عنوانی کی روک تھام کیلئے شعور بیدار کرنیکی ضرورت ہے،عمران الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)چیئرمین ڈی نائن میڈیا واچ محمد عمران الحق نے کہاہے کہ انسدادبدعنوانی کے حوالے سے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔کرپشن نے ملک وقوم کوتباہی کے کنارے پہنچادیا ہے۔ ملک میں 12ارب روپے کی روزانہ کی بنیاد پر کرپشن ہورہی ہے۔حکمرانوں کے عاقبت نااندیش فیصلوں کی بدولت کرپشن نے ملکی جڑوں کوکھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔


انہوں نے کہاکہ اہم قومی اداروں کے اہم عہدوں پر دوستو ں یاروں کو نوازا گیا ہے۔ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کی طرز حکومت میں کسی قسم کا کوئی فرق نہیں۔بلکہ تحریک انصاف کی حکومت ماضی کے حکمرانوں کو بھی پیچھے چھوڑ گئی ہے۔حکمرانوں کے غلط فیصلوں کاخمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کمیشن مافیانے تمام چھوٹے بڑے پروجیکٹس پر حصے مقررکررکھے ہیں اوپر سے لے کر نیچے تک کرپٹ عناصر پوری طرح سرگرم ہیں۔ملک میں لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے۔منافع بخش ادارے اقربا پروری اور نااہل افراد کی تعیناتیوں کی وجہ سے خسارے میں جاچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کا سب سے بڑامسئلہ کرپشن اور محب وطن قیادت کا فقدان ہے۔