بجلی چوروں کے خلاف آپر یشن،45کنکشنز میں بے ضابطگیوں کاانکشاف

  بجلی چوروں کے خلاف آپر یشن،45کنکشنز میں بے ضابطگیوں کاانکشاف

  

لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای نادرن عامر یاسین کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ڈی سی ایم رائے مسعود کے مطابق فیلڈ اسٹاف نے ساندہ، گلشن راوی، نواں کوٹ، بند روڈ، چوبرجی پارک،فیض پور،شاہدرہ، جیا موسیٰ، امین پارک،کریم پارک، بیگم کوٹ، بلال گنج، شیراں والا گیٹ، شاہ عالم گیٹ،بھاٹی گیٹ، شادباغ، چاہ میراں، سلطان پورہ اور برج اٹاری سب ڈویڑنز کے زیرِ انتظام علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس دوران کل 1416کنکشنز چیک کئے گئے۔ دوران چیکنگ 45 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ڈی سی ایم رائے مسعودکے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 30 میٹر ڈائریکٹ سپلائی، 02ڈسپلے واش، 02ڈسپلے اوپن، 1میٹر سوئچ سسٹم،03میٹر ڈیڈ سٹاپ پر تھے۔

اور01میٹر سلو، 02 میٹر ٹیمپرڈ،01 میٹر باڈی ہول، جبکہ 02 شنٹ شدہ میٹر کے کیسز تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے 518624 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ پکڑے جانے والے 37 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -