روزنامہ پاکستان کے کارکن عاصم ٹیپو کے نانا نارووال میں سپرد خاک
نارووال(نمائندہ خصوصی) روزنامہ پاکستان کے کارکن سینئر صحافی و ایڈووکیٹ چودھری عاصم ٹیپو گجر،سیاسی و سماجی رہنماء سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) برطانیہ چودھری عامر گجرکے نانا اور چودھری فاروق پہلوان کے والد ماسٹر عبدالرؤف قضائے الہی سے وفات پاگئے، نمازجنازہ آبائی گاؤں گمٹالی میں ادا کردی گئی،جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں سردار عظمت دریشک، چوہدری ظفر،چودھری عمران علی چیئرمین بخشیہ ٹیکسٹائل، ارشد گجر، نصیر احمد قمربھملہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، قل شریف کا ختم پاک آج بروز ہفتہ ان کے آبائی گاؤں گمٹالی میں ہوگا،شکرگڑھ کی سیاسی سماجی شخصیات رکن صوبائی اسمبلی رانا منان خان، سابق وفاقی وزیر انوارالحق چوہدری،صدر شکرگڑھ بار زین العابدین طور،سابق صدر شکرگڑھ بارفصیل منظور تاج، سیکرٹری جنرل شکر گڑھ بار چوہدری عدنان اختر،میاں اظہر عنایت،،میاں محمد اشرف کے علاوہ سینئر صحافیوں میاں محمد شفیق،عابد محمود بیگ،عارف خورشید،عامر سفیر بٹ،سیعد صغیر حسین شاہ،میاں محمد شاہد سمیت دیگر نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔
مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبروجمیل کی دعا کی،نا