قربانی کا اصل مقصد اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنا ہے،عبدالقدیر فاروقی

قربانی کا اصل مقصد اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنا ہے،عبدالقدیر ...

  

لاہور (پ ر) قربانی جانور کے کے خون کو بہا دینے یا اس کا گوشت کھا نے کا نام نہیں بلکہ قربانی اس چیز کا نام ہے کہ بندہ اپنی تمام نفسانی خواہشات کو اللہ تعالیٰ کے احکامات کے تابع کرتے ہوئے رسول اللہ ؐکی زندگی کے مطابق گزار دے ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب ناظم اعلٰی عبدالقدیر فاروقی نے خطبہ جمعہ میں کیا-

انہوں نے مزید کہا کہ جانوروں کی قربانی کے ساتھ ساتھ اپنی ضد اور اناء کو بھی قربان دینا ضروری ہے جو معاشرے میں امن کی تباہی کے اسباب ہیں۔

گناہوں سے اجتناب اور اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنا ہی اصل قربانی کا مقصد ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -