مزارات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کا سلسلہ دوبارہ شروع

مزارات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کا سلسلہ دوبارہ شروع

  

لاہور(فلم رپورٹر) پنجاب حکومت نے 21مئی کو داتا دربارسمیت پنجاب بھر کے تمام مزارات کو زائرین کیلئے کھول دیا تھا، مزارات کو ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جانے کی یقین دہانی پر کھول دیا گیا تھا مزارات کھلنے کے بعد چند دن تو لاہور سمیت پنجاب بھر کے مزارات پر ایس اوپیز پر مکمل عمل درامد کیا گیا مگر آہستہ آہستہ زائرین نے احتیاطی تدابیر نظر انداز کرنا شروع کردیا داتا دربار، مزار بابا شاہ جمالؒ،دربار بی بی پاکدامن،میاں میر ؒدربار ہر جگہ ایس اوپیز کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔محکمہ اوقاف پنجاب کی بھر پور کوشش ہے کہ کورونا وائر س کے ایس اوپیز پر عملدرآمدیقینی بنایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -