ٹانک، احدم زئی وزیر قبائل اک ایم پی اے کی لوٹ مار کیخلاف دھرنے کا اعلان 

ٹانک، احدم زئی وزیر قبائل اک ایم پی اے کی لوٹ مار کیخلاف دھرنے کا اعلان 

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)احمد زئی وزیر قبائل نے ایم پی اے نصیراللہ وزیر کی لوٹ مار کے خلاف عید کے بعد ان کے گھر سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا، ان خیالات کا اظہار احمد زئی یو وزیر قبائل سے تعلق رکھنے والے سرکردہ رہنما ملک ابراھیم، ملک میر عباس،ملک سرفراز اور شیر علی اور دیگر نے مقامی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل یو وزیر دھرنے کے وقت ایم پی اے نصیر اللہ وزیر نے دھرنے شرکاء سے معاوضے دینے کا جو وعدہ کیا تھا  وہ انھوں نے تاحال پورا نہیں کیا بلکہ وہ اپنے وعدوں سے راہ فرار اختیار کرکے جرگے شرکاء کا فون کال بھی آٹینڈ کرنا گہوارہ نہیں کرتے، جرگہ مشران نے ممبر صوبائی اسمبلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ اے ڈی پی 2019 اور 20 میں دو ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے اپنے کاسہ لیس افراد میں تقسیم کرکے عوام کے حقوق پر شب خون مار کر پوری احمدزئی قوم کو لاعلم رکھا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ایم پی اے کی کرپشن کی اور بہت سے داستانیں ہیں جو عنقریب عوام کے سامنے منظرعام پر لائنگے، جرگہ مشران نے صوبائی حکومت سے ایم پی اے اور اسکے والد کے لوٹ مار کا نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ کیا، مشران کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فنڈ  احمدزئی وزیر قبائل کے فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے نہ کہ ایم پی اے کے ذاتی کاموں پر، جرگہ مشران کا کہنا تھا کہ احمد زئی وزیر قبائل نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ عید کے بعد ایم پی اے کی سیاہ کاریوں اور بدعنوانیوں کے خلاف ان کے گھر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -