وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم سواتی کا شہید کانٹیبل کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت 

وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم سواتی کا شہید کانٹیبل کے گھر آمد، لواحقین سے ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیربرائے انسدادمنشیات اعظم خان سواتی کابلوچستان میں شہیدہونیوالے انٹی نارکوٹکس فورس کے کانسٹبل امیرنوازخان کے گھر آمد،وفاقی وزیرنے شہیدامیرنوازخان کے لواحقین سے تعزیت کی اورشہیدکے بلنددرجات کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورفاتحہ خوانی بھی کی۔قبل ازیں وفاقی وزیرنے قبرستان جاکرشہیدکانسٹبل امیرنوازخان کے قبرپرحاضری دیکرفاتحہ خوانی بھی کی۔فاتحہ خوانی کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے انسدادمنشیات اعظم خان سواتی نے کہاکہ شہداء کالہورائیگاں نہیں جائیگا،پاکستان کی تاریخ فورسزکی ان گنت قربانیوں سے بھری پڑی ہے،جان کے نذرانے دیکراس چمن کی آبیاری اپنے لہو سے کرنیوالے وطن عزیزکی تاریخ میں درخشاں ستارے کے مانندہمیشہ زندہ رہیں گے۔انہوں نے شہیدکانسٹبل کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہیدامیرنوازخان کے لواحقین کوکبھی تنہانہیں چھوڑیں گے،خصوصی پیکیج کے تحت شہید کانسٹبل کے خاندان کوتمام مراعات دیں گے،شہیدکے بچوں اورخاندان کیساتھ ہرمشکل کی گھڑی میں کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں پسماندہ خاندان کیساتھ برابرکے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ انہیں یہ ناقابل تلافی صدمہ صبرواستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاکرے۔انہوں نے کہاکہ منشیات کیخلاف جنگ ہر کوئی اپنافریضہ سمجھ کراداکرناچاہئے جوایک صحت مندمعاشرے کاضامن ہے، منشیات کیخلاف انٹی نارکوٹکس فورس کی زیروٹالرنس پالیسی ہے جس کوعملی جامہ پہنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائیگا۔

مزید :

صفحہ آخر -