امریکی وزیر جارجہ بنیاد الزام تراشی کے بجائے کورونا ویکسین کی تیاری پرجہ دیں: ڈبلیو ایچ او
نیویارک (این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اس بیان کو مسترد کر دیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ڈبلیو ایچ اوکے سربراہ کوٹیڈروس اڈھانم کو چین نے خرید لیا ہے۔ عالمی ادارے نے پومپیو کے ان الفاظ کو غلط اور ناقابل قبول قرار دیا۔ ڈبلیو ایچ او نے پومپیو کے میڈیا کو جاری بیانات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کو بے بنیاد الزام تراشی کے بجائے کورونا وبا کی ویکسین کی تیاری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ کورونا وبا نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے اور اس میں ڈبلیو ایچ او یا اس کا کوئی عہدیدار قصور وار نہیں ہے۔ اس وقت پوری دنیا اس مصیبت سے دوچار ہے۔ ایسے میں اس سے نجات کیلئے ویکسین کی تیاری پر توجہ دینے کے بجائے الزام تراشی میں وقت برباد کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔خیال رہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائیک پومپیو نے برطانوی نمائندوں کے ساتھ بند کمرہ ملاقات سے قبل کہا تھا کہ میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ ایک مضبوط انٹلیجنس معلومات پر مبنی ہے۔ چین اور عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ گویا چین نے پہلے ہی ٹیڈروس کو خرید لیا تھا۔
ڈبلیو ایچ او