ترقیاتی منصوبوں میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، فضل حکیم

ترقیاتی منصوبوں میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، فضل حکیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے سیدو شریف روڈ پر تارکول بچھانے کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر محکمہ ہائی وے کے افسران کے علاوہ مقامی زعماء اور پی ٹی آئی ورکرز بھی موجود تھے فضل حکیم خان نے افسران پر واضح کیا کہ تمام ترقیاتی فنڈز اور تعمیراتی کام انکے ذمہ عوام کی امانت ہیں اور عوام کی امانت میں خیانت کرنا ایک بڑا جرم ہے جس کی سزا دنیا و آخرت دونوں جگہ مقرر ہے اسلئے حکام کو چاہئے کہ وہ عوام دوست ماحول میں تمام تعمیراتی کام عوام کی خواہشات اور مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کریں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے کسی سفارش کے بغیر مکمل کرنا اور عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن، لوٹ مار اوراقرباء پروری کی کوئی گنجائش نہیں فضل حکیم خان نے کہا کہ عوام کی امیدیں پی ٹی آئی کی حکومت سے مزید بڑھ چکی ہیں ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ ضلع سوات سمیت حلقہ پی کے 5 کے لوگوں کی تمام محرومیوں کا ازالہ احسن طریقے سے کرسکیں انہوں نے کہا کہ جہاں بھی جو مسئلہ ہو ہمیں اگاہ کریں تاکہ اسے برقت حل کیا جا سکے اور عوام کا پیسہ منصفانہ اور شفاف انداز میں عوام پر خرچ ہو۔