27ویں تربیتی سینئر مینجمنٹ کورس کے گریجویشن تقریب کا انعقاد

27ویں تربیتی سینئر مینجمنٹ کورس کے گریجویشن تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاورمیں 24فروری2020سے شرورع ہونیوالے27ویں تربیتی سینئر مینجمنٹ کورس کے گریجویشن تقریب کا انعقادکیاگیا جس میں سول سروسز،پراونشل مینجمنٹ سروسزاورایکس کیڈرکے مختلف گروپس کے38 افسران نے حصہ لیا۔گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ فرح حامدنے کورس سے فارغ التحصیل ہونیوالے افسران پرزوردیاکہ آئین،قانون، قواعدوضوابط کے مطابق سا لمیت،احساس،ذمہ داری اورانصاف کے اعلیٰ معیارکے ساتھ عوام کی خدمت کرنی ہے۔ڈائریکٹرجنرل فرح حامدنے تربیتی کورس کی کامیابی سے تکمیل پرشرکاء سے مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ امیدظاہرکی کہ تربیتی کورس میں سیکھی ہوئی صلاحیتوں،روش اوراقدارکوبروئے کارلاکرتربیتی کورس کے فارغ التحصیل افسران عوام کی بہترخدمت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔قبل ازیں سینئرمینجمنٹ ونگ کے چیف انسٹرکٹرڈاکٹرشاہ خان نے کورس کے مقاصدپرروشنی ڈالتے ہوئے کورس کی مکمل رپورٹ پیش کی اورCOVID-19وباء کے باعث آن لائن موڈ میں مختلف تربیتی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔یادرہے کہ کورس کے دوران ملک کے مقررین کے لیکچرکے علاوہ تین مقررین نے لندن،اسٹاک ہوم اورڈلاس(امریکہ)سے لیکچردیئے۔ڈائریکٹرجنرل فرح حامدنے کہاکہ آن لائن موڈمیں تربیت کورس کے دوران اگرکچھ چیلنجزکاسامنارہاتودوسری طرف بیرون ملک سے بھی ممتازمقررین نے لیکچرزسے مستفیدہونے کے انوکھے مواقع فراہم ہوئے۔