سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ، معمولی تیزی، انڈیکس مزید 29.41پوائنٹس بڑھ گیا

سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ، معمولی تیزی، انڈیکس مزید 29.41پوائنٹس بڑھ گیا

  

کراچی(اکنا مک رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کوملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 29.41پوائنٹس کے اضافے سے37607.62پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ53.88 فی صدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 11ارب89کروڑ13لاکھ روپے کی کمی ہوئی۔ گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 37863پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص کی فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی چھاگئی جس سے انڈیکس 37259پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس29.41پوائنٹس کے اضافے سے37607.62پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس بھی 27.92پوائنٹس کے اضافے سے16315.36پوائنٹس پر بند ہوا لیکن کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 43.24پوائنٹس کی کمی سے26719.32پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ گذشتہ روز373کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے158کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ201میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 70کھرب 84ارب 77کروڑ91لاکھ روپے سے گھٹ کر70کھرب72ارب88کروڑ78لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی لین دین سے کاروباری حجم26کروڑ65لاکھ31ہزار رہاجوجمعرات کی نسبت11کروڑ27لاکھ 49ہزار شیئرز کم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗکے لحاظ سے اٹلس ہنڈا کے حصص23.41روپے کے اضافے سے 405.91روپے اورتھل اندسٹریز کاروپوریشن17.05روپے کے اضافے سے278روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز320روپے کی کمی سے 9230روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص69.99روپے کی کمی سے 900روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 14ڈالر کے اضافے سے1896ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہوکر 1400روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 18ہزار700روپے فی تولہ کی ایک اور بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو دس گرام سونے کی قیمت بھی 1200روپے کے اضافے سے ایک لاکھ1ہزار766روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50روپے کے اضافے سے1400روپے ہوگئی۔انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 55پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کی کمی ہوئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں جمعرات کوڈالر کی قدر میں 55پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید167.75روپے سے گھٹ کر167.20روپے اور قیمت فروخت168.05روپے سے گھٹ کر167.50روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20پیسے کم ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید167.40روپے سے گھٹ کر167.20روپے اور قیمت فروخت167.90روپے سے گھٹ کر167.70روپے پر آ گئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -