شبقدر،نوسر باز نے ایک شخص کو لوٹ لیا

شبقدر،نوسر باز نے ایک شخص کو لوٹ لیا

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی) جعلساز نے اپنے آپ کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرکے لوٹ لیا ہے۔ رقم کا مطالبہ کرنے پر اب قتل کی دھمکیوں پر اتر ائے ہے۔ جعلساز کے خلاف کرکے رقم دلائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار عمران اللہ ولد سیراج اللہ نے شبقدر پر یس کلب میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ضلع دیر بالا براول میں اپنے مخالفین سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا کہ اس دوران محمد واصل ولد محمد فاضل ساکن دیر بالا حال پشاور نے آکر اپنے آپ کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے تنازعہ حل کروانے میں مدد کی یقین دلائی اور اس دوران مقامی جرگے بھی منعقد کئے۔ لیکن تنازعہ کے حل کے بہانے وہ مختلف اوقات میں قرض کا مطالبہ بھی کرتے رہے اس دوران وہ 4320000 روپے لئے گئے اور جلد واپسی کا کہا گیا لیکن کئی ماہ گزرنے کے بعد جب مطالبہ کیا گیا تھا رقم واپس کرنے کے بجائے دھمکیوں پر اتر آئے۔ جعلساز نے مجھے اور میرے بچوں کو قتل اور لاپتہ کرنے کی دھمکیوں پر مقامی پولیس اور سیتزن پورٹل پر شکایات کئے جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا لیکن چند روز جیل میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوئے گئے۔ عمران اللہ نے کہا کہ اب جعلساز نہ ہی رقم واپس کر رہے ہیں اور التا دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ جعلساز محمد واصل اپنے آپ کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں لیکن ان کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہ سکی۔ انہوں نے حساس اداروں کے اعلی حکام اور دیر بالا پولیس سے مطالبہ کیا کہ حساس ادارے کو ساکھ پہنچانے والے جعلساز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور انہیں تحفظ دلاتے ہوئے جعلساز سے رقم واپس دلائی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -