غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بار بار ٹرپنگ کیخلاف احتجاج کا اعلان

  غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بار بار ٹرپنگ کیخلاف احتجاج کا اعلان

  

صوابی(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی ضلع صوابی نے ضلع بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بار بار ٹرپپنگ اور آنکھ مچولی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں ضلع امیر میاں افتخار الدین باچا اور سیکرٹری اطلاعات عبدالسلام ایڈوکیٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوابی میں بجلی کی طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ واوربلنگ نے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔موجودہ حکومت تاریخ کا ناکام ترین حکومت ہے۔تحریک انصاف حکومت کی کارکردگی جھوٹ فراڈ اور دھوکہ دہی سے عبارت ہے۔جماعت اسلامی صوابی کی عیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کر نے کا اعلان کر دیاکہ موجود حکومت نے انصاف کا جنازہ نکال دیا۔اور موجود حکومت تاریخ کا ناکام ترین حکومت اور جن کے پاس عوامی مسائل کے حل کے لیے کوئی ایجنڈا نہیں۔کابینہ کے اندر اور باہر مافیا بیٹھے ہیں۔جن سے نجات میں ہی سکون اور چھین ہے۔انہو ں نے کہا۔کہ ایک طرف کمر توڑ مہنگائی اور دوسری طرف حکومت نے عیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دیا ہے۔جس نے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔اور غریب عوام کو حود کشیوں پر مجبور کر دیا گیا ہے۔انہو ں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا۔کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ واوربلنگ کا فی الفور ختم کر دی جائے۔ورنہ جماعت اسلامی صوابی جلد احتجاجی تحریک شروع کر دیں گی۔اور اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے جلد مستعفی ہونے کا اعلان کر دیں۔تاکہ عوام سکھ کا سانس لے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -