پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ میں سپورٹس کے منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ میں سپورٹس کے منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

  

ہنگو(بیورورپورٹ) اسلام آباد پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ میں سپورٹس اینڈ کلچر ونگ منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب۔جسمیں مرکزی صدر شاہ زمان نے سپورٹس اینڈ کلچر ونگ ساؤتھ ریجن کے عہدیداران سے باضابطہ حلف لیا تقریب کے دوران سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کا مرکزی جنرل سیکریٹری جلال حیدر اور سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کا صوبائی صدر شاہد شینواری سمیت دیگر مرکزی قائدین اور صوبائی عہدیداروں بھی موجود تھے۔ دریں اثناء ساؤتھ ریجن کے عہدیداران نے اپنے اپنے ڈسٹرکٹ کے مسائل مرکزی صدر شاہ زمان کے سامنے پیش کرتے ہوئے سپورٹس اینڈ کلچر ونگ ساؤتھ ریجن کا نائب صدر ملک عبد الرحمن اور کزئی نے ہنگو میں جمنازیم اور نیو ضم شدہ اضلاع کے لئے سپورٹس اینڈ کلچر کے فروغ کے حوالے سے مرکزی اور صوبائی قائدین کو مسائل سے تفصیلی آگاہ گیا۔ مرکزی قائدین نے کہاکہ عید کے فوری بعد ضلعی سطح پر سپورٹس ایونٹس کا آغاز کرینگے۔جس سے نوجوان نسل کو کھیل کھود کے مواقع فراہم ہونگے۔انہوں نے کہاکہ سپورٹس اینڈ کلچر کو فروغ دینا پی ٹی آئی حکومت کا اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر انہوں نے منتخب عہدیداران کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی تحصیل اور یو سی کی سطح پر سپورٹس کی اہمیت کے حوالے سیآگاہی سیشن کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہے۔ تاکہ نوجوان نسل کو کھیل کے اہمیت جانے مرکزی قائدین نے درپیش مسائل حل کرنے کیلئے وزیر اعلی کو سفارشات ارسال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -