اللہ کریم نے انبیاء و رسل کے ذریعے مخلوق کو تعلیم فرمائی، عبد القدیر اعوان

  اللہ کریم نے انبیاء و رسل کے ذریعے مخلوق کو تعلیم فرمائی، عبد القدیر اعوان

  

پشاور(سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر نے کہا ہے کہ بحیثیت ایک اکائی ہمارا ہر عمل معاشرے میں اچھائی یا برائی کا سبب بن رہا ہے۔جس طرح کسی قسم کا تعفن کہیں بھی ہوتو جب تک اس کو جڑ سے ختم نہ کریں وہ پھیلتا چلا جاتا ہے بلکل اسی طرح معاشروں میں کوئی بھی خرابی جب حد سے بڑھ جاتی ہے تو معاشروں میں مجموعی طو ر پر ایسا بگاڑ پیدا ہوتا ہے جو ظاہری تدبیروں سے حل نہیں ہوتا جب تک اپنے اندر سے انانیت اور تکبر کو ختم کرکے قرب الٰہی کو حاصل نہ کریں۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کریم نے انبیاء و رسل کے ذریعے مخلوق کو تعلیم فرمائی کہ دنیا میں کیسے رہنا ہے زندگی کن حدود میں رہ کر گزارنی ہے کون سے کام کرنے درست ہیں اور کو ن سے ایسے اعمال ہیں جو اللہ کریم کی ناراضگی کا سبب بنتے ہیں۔ہماری زندگی آخرت کے مقابلے میں بہت مختصر ہے ہم اپنے ہاتھوں سے عزیز و اقارب کو دفن کرتے ہیں لیکن ہمیں یہ سمجھ نہیں آتی کہ کل میری بھی انتہا ہونی ہے۔

عبد القدیر اعوان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -