نوشہرہ،دس بہنوں کے اکلوتے بھائی کو بازیاب کرایا جائے

نوشہرہ،دس بہنوں کے اکلوتے بھائی کو بازیاب کرایا جائے

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) 5سال پہلے جائیداد تنازعے پر دس بہنوں کے اکلوتے کفیل بھائی کومخالفین نے اغواء کرکے اپنے لئے راستہ صاف کر دیا مغوی کی بہن اور والدہ نے اپنے مغوی بھائی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف فراہمی اور بھائی کی دیدار کی منتظر بہنیں اور والدہ ہر لمحہ دروازے کی دستک پر دروازے کی طرف دوڑتی چلی آتی ہیں اس سلسلے میں نوشہرہ کے علاقہ کنڈر کی رہائشی دوشیزہ نازیہ دختر کریم داد نے نوشہرہ پریس کلب میں اپنا فریاد سناتے ہوئے بتایا کہ 5سال قبل میرا بھائی طارق ولد کریم داد عدالتی پیشی بھگتنے کے بعد اپنے گھر آرہا تھا کہ راستے میں لاپتہ ہو گیا جس کی لاپتہ ہونے کی رپورٹ بھی مقامی تھانے میں درج کی گئی تھی لیکن اب 5سال بعد ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ہمارے قریبی رشتہ داروں نورالبصر اور ان کے بھائی فضل معبود پسران فضل کریم جن کے ساتھ ہمارا جائیداد تنازعہ چلا آرہا تھا اس نے ہمارے بھائی طارق کو اغواء کیا ہوا ہے کیونکہ انہی دونوں نے کینٹ بورڈ رسلاپور میں ہماری 12کروڑ روپے کا جائیداد 1978-79میں اس وقت ہمارے والد صاحب سے جعل ساز کے زریعے ہھتیائی تھی جس پر میرے بھائی نے اس جائیداد کو حاصل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا تھا انہوں نے کہا کہ پانچ سال قبل )یعنی 21-12-15کو میرا بھائی طارق عدالتی پیشی بھگتنے کے بعد واپس اپنے گھر آراہا تھا لیکن واپس نہیں آیا انہوں نے کہا کہ پہلے تو ہمیں علم نہیں تھا لیکن بعد میں ہمارے مخالفین نورالبصر اور ان کے بھائی فضل معبود نے خود ہی کہا کہ ہم ہی نے طارق کو اپنے راستے سے ہٹا دیا ہے انہوں حکومت اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائے اور ہمارے مغوی بھائی طارق کو بازیاب کرایا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -