ہنگو،عید الضحی آمد،محکمہ لائیو سٹاک اورکزئی متحرک
ہنگو(بیورورپورٹ)عید الضحی آمد،محکمہ لائیو سٹاک اورکزئی متحرک،مال مویشی منڈیوں اور داخلی خارجی راستوں،مال مویشی منڈیوں پر عملہ تعینات، لائیوسٹاک عملہ نے خصوصی مہم کے تحت کانگو وائرس سے بچاو کیلئے ہزرواں چھوٹے بڑے جانوروں کو سپرے کرائے گئے ہیں ۔۔حکومت کانگو وائرس کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک ڈاکٹر خالد یونس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے بتایا کہ صوبائی وزیر محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ایگریکلچر محب اللہ خان اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عالم زیب کی خصوصی ہدایات ڈپٹی کمشنر واصل خان خٹک کی زیر نگرانی محکمہ لائیوسٹاک اورکزئی نے مویشوں کو مہلک امراض سے مھفوظ بنانے کیلئے سپرے کا آغاز کر دیا گیا ہے جنکے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے جوکہ خارجی اور داخلی راستوں پر کانگو وائرس سے بچاو کیلئے سپرے کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈببوری،غلجو، مشتی میلہ کلایہ،فیروز خیل اور انجانی کے مال مویشی منڈیوں میں ہزاروں جانوروں پر سپرے کیا جا چکا ہے انہوں نے کہاکہ مویشی منڈیوں میں کرونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل در آمد یقینی بنانے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار جبکہ سماجی فاصلے کی خصوصی خیال رکھنے سمیت بچوں اور بوڑھوں کو مویشی منڈی میں نہ لے کر آنے کی عوامی اگاہی کیلئے بنیرز آویزاں کردی گئی ہے۔۔انہوں نے کہاکہ حفاظتی سپرے کی وجہ سے امراض سے محفوظ رکھنے میں کافی حد تک معاونت ملی گی۔انہوں نے مہم کو کامیاب بنانے اور کانگو وائرس کی روک تھام کے لئے لائیوسٹاک عملہ کیساتھ تعاون کی اپیل کی