لنڈی کوتل،افغانستان دنبے درآمد کرنے میں مشکلات کا سامنا

لنڈی کوتل،افغانستان دنبے درآمد کرنے میں مشکلات کا سامنا

  

خیبر (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل افغانستان سے دنبے امپورٹ کرنے میں مشکلات اور مسائل پیدا کرنے خلاف تنظیم نوجوانان قبائل نے احتجاج کرتے ہوئے بائی پاس پر پاک افغان شاہراہ کو بند کر دیا مظاہرین نے کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور سنت ابراہیمی کیلئے دنبوں کو اجات دے کہ نعرے لگائیں مظاہرین نے نمازہ جمعہ شاہراہ پر ادا کیا گیا شاہراہ بندش مال بردار گاڑیوں سمیت چھوٹے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی سخت گرمی مسافرشدید اذیت سے دوچار ہو گئے مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے تنظیم نوجوانان قبائل کے سابق صدر اسرار شینواری،صدرمولانا حضرت اللہ،معراج الدین شینواری،اکرام الدین،شاہ محمد شینواری اور دیگر نے کہا کہ دنبے امپورٹ کرنے میں اتنے مشکلات پیدا کئے ہیں جس سے بیو پاری دنبے امپورٹ نہیں کر سکتے جبکہ چمن اور خر الاچی پر امپورٹ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں صرف طورخم میں مشکلات اور مسائل پیدا کئے ہیں جو سراسر ظلم اور نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے دنبے امپورٹ میں مشکلات کی وجہ ضلع خیبر سمیت خیبر پختونخوا کے مویشی منڈیاں خالی پڑی ہیں اگر بروقت مشکلات اور مسائل ختم نہیں کئے گئے تو بہت زیا دہ لوگ شنت ابراہیمی سے محروم ہو جائیں گے کیونکہ دس اس وقت دس ہزار کا دنبہ بیس ہزار کا ملتا ہے مقررین نے کہا کہ کسٹم اور لائیو سٹاک امپورٹ کیلئے تیار ہیں جبکہ بیو پاری فی دنبہ ٹیکس دینے کیلئے تیا ر ہیں اسکے باجود مشکلات پیدا کرنا سمجھ سے با لاتر ہیں انہوں نے کہا کہ اتنی سخت مشکلات اور پیچید گیا ں پیدا کی گئی ہیں جسکی وجہ سے بیو پاری دنے امپورٹ نہیں کر سکتے مظاہرین نے کہا کہ دنبے امپورٹ ہونے تک انکی احتجاج جا ری رہیگا اور دن رات شاہراہ پر موجود ہو نگے واضح رہے کہ شاہراہ کو صبح دس بجے بند کیا تھا جو تاحال بند تھا اور مظاہرین نے شاہراہ پر ٹینٹ بھی لگا دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر عمران سے مذاکرات ناکام ہو گئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -