سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے طول و عرض میں سیاحت پر مکمل پابندی

سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے طول و عرض میں سیاحت پر مکمل پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات اور ملک میں کرونا وبا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے طول و عرض میں سیاحت پر مکمل پابندی ہے اس لیے عوام کو کسی بھی وقت بالخصوص عید الاضحی کے موقع پر یہاں کی طرف آنے سے گریز کرنا چاہیے تمام ایسے افراد جو سوات کے مستقل سکونتی نہ ہوں، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سوات کی طرف سیاحتی مقاصد کے لیے آنے سے گریز کرے بصورت دیگر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ضلع بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرونا وبا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاحت پر پابندی کے احکامات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کریں اس لیے ضلع سوات کی پولیس نے تمام داخلی راستوں پر تعینات اپنے اہلکاروں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کسی بھی ٹورسٹ کو ضلع سوات میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائیں حکومت کی طرف سے تمام خواہشمند افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کرونا وبا سے متعلق ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے گھروں تک محدود رہیں اور ضلع سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے کسی بھی سیاحتی مقام کی طرف جانے سے گریز کریں۔