صوابی،پیہور نہر میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

صوابی،پیہور نہر میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ)سٹیفا نہر اور پیہور نہر میں ایک افغان مہاجر سمیت دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر نے کے بعد ورثاکے حوالے کر دیا۔ اسی طرح گذشتہ آٹھ گھنٹوں کے دوران سٹیفا نہر میں گر کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چار تک پہنچ گئی۔ افغان مہا جر 42سالہ عبدالرحمن ولد محمد زمان افغان مہاجر کیمپ گندف سٹیفا نہر میں نہا رہے تھے کہ اس دوران گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ اسی طرح پونٹیا بٹاکڑہ نہر میں ایک نوجوان حماد ولد رشید خان پیہور ہائی لیول کنال نہر میں نہا رہے تھے کہ گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو1122کی غوطہ خور ٹیم نے دونوں لاشوں کونکال کر ورثا کے حوالے کر دیا۔