صوابی،مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری تعداد میں گاڑیاں چالان

  صوابی،مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری تعداد میں گاڑیاں چالان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی (بیورورپورٹ) ٹریفک وارڈن ضلع صوابی بہار علی نے ٹریفک قوانین پر عملدر آمد نہ کرنے پرمختلف کارروائیوں کے دوران بھاری تعداد میں گاڑیوں کو چالان کر دیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران ٹریفک پولیس نے کالے شیشے والے گاڑیوں، کمسن ڈرائیوران،غلط اورٹیکنگ،ون وہیلنگ کے خلاف کریک ڈاون43 گاڑیوں کی شیشوں سے کالے پیپر اُتارے گئے اور قانون کے تقاضے پر نہ اُترتے ہوئے 631موٹرسائیکل اور 47موٹرکار کو چالان کرکے جرمانے حکومت کے خزانے میں جمع کیے۔ ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی خصوصی ہدایات پر عوام کی جان و مال کی حفاظت و ٹریفک کی روانی دوانی کی خاطر ٹریفک وارڈن پولیس نے مہم شروع کر رکھا ہے۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر صوابی شکیل خان کی قیادت میں ٹریفک وارڈن انچارج انسپکٹر بہار علی اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا۔ سبز نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹر سائیکل و گاڑیوں اور دوران ڈرائیونگ گاڑیوں پر ریوالونگ لائٹ لگانے والے اور بلیک شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو چالان کرکے آئندہ کے لیے ختمی وارننگ دی گئی۔