کرکٹ گراؤنڈ کی اراضی ہماری ملکیت ہے،عبدالقیوم
خیبر (بیورورپورٹ) لنڈی کوتل دلخاد میں بننے والے کرکٹ گراؤنڈ کی زمین ہماری ملکیت ہے جبکہ ہم سے بتائے بناء ان پر تعمیراتی کام شروع کیا گیا ہے جو ان کیساتھ ظلم ہے وہ مناسب قیمت اور مراعات دینے پر اپنی جائیداد دے سکتے ہیں لیکن قیمت اور مراعات دئے بغیر وہ تیار نہیں اعلیٰ حکام انصاف دلائیں ان خیالات کا اظہار عبدالقیوم اور واحد گل شینواری سکنہ خوگہ خیل نے لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ان کا کہنا تھا کہ دلخاد میں کرکٹ گراؤنڈ بننے والے اراضی ان کی ملکیت ہے تاہم ان سے بات نہیں ہوئی ہے اور گراؤنڈ پر سیکورٹی فورسز نے تعمیراتی کام شروع کیا ہوا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے اس بارے اپیل کی کہ وہ اس بارے انہیں انصاف دلائیں بصورت دیگر وہ اس حوالے سے باچاخان چوک میں احتجاج کرینگے اور خود سوزی کرینگے واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے 1000 گراؤنڈ فیسیلٹی کے منصوبے کے تحت لنڈی کوتل کے بیشتر مقامات میں کھیلوں کے گراؤنڈ کی منظوری ہوئی ہے جس میں ایک گراؤنڈ لنڈی کوتل کے دلخاد میں بھی کرکٹ گراؤنڈ کی تعمیر ہو رہی ہے۔