خیبر، افغانستان سے آنیوالے ٹرالر سے 2لاکھ 30ہزار امریکی ڈالر برآمد، 2گرفتار

خیبر، افغانستان سے آنیوالے ٹرالر سے 2لاکھ 30ہزار امریکی ڈالر برآمد، 2گرفتار

  

خیبر (بیورورپورٹ) طورخم بارڈر پر کسٹم اینٹلی جنٹس اہلکاروں کی کاروائی افغانستان سے آنے والے ٹرالر سے دو لاکھ تیس ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لئے دو افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا کسٹم زرائع طورخم بارڈر پر کسٹم اینٹلی جنٹس عملے کی کاروائی کے نتیجے میں دو افراد کو دو لاکھ تیس ہزار امریکی ڈالر سمیت گرفتار کر لئے گئے دونوں افراد کو اس وقت عملے نے گرفتار کر لیا جب وہ افغانستان سے آنے والے ٹرالر سے امریکی ڈالروں کو موٹر کاروں میں منتقل کر رہے تھے اس دوران کسٹم انٹیلی جنٹس عملے نے دونوں کو موٹر کاروں سمیت گرفتار لیا کسٹم حکام کے بقول ان سے اس حوالے مزید تفتیش کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -