ہنگو،عید قربان کے دوران سیکورٹی پلان تشکیل

ہنگو،عید قربان کے دوران سیکورٹی پلان تشکیل

  

ہنگو(بیورورپورٹ)ڈی پی او اورکزء نثاراحمد خان نے عید الضحیٰ کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا،عیدالالضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں امن وامان کے قیام کیلئے سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی ناکہ بندیاں کرنے کی ہدایت اسی طرح ڈی پی او نثاراحمد خان کی ہدایات پر عیدالضحی کے مناسبت سے قائم مویشی منڈیوں کی فول پروف سیکورٹی کیلئے اضافی پولیس دستوں کا گشت بھی شروع کیا گیاٹریفک کے بہاؤ کو رواں دواں رکھنے اور ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے اسپیشل پلان تیار کیاگیا،عید کے شب موٹرسائیکل پر کم سن بچے ون ویلنگ ڈبل سواری اور سیلنسر سے آواز نکالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرکے جیل بھیج دیا جائے گااس کے ساتھ ساتھ ہر قسم مویشیوں کو ضلع سے باہر لیجانے پر دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔ضلع میں ہر قسم بھکاریوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔تمام سیاحتی مقامات جن میں سنپوگ میدان،گودر اور دیگر مقامات شامل ہیں جانے پر مکمل پابندی عائد ہے ڈی پی او نثاراحمدخان نے تاجروں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے،عوام کے تعاون کے بغیر کسی بھی معاشرے میں امن کی کوششیں بے سود ہیں۔پولیس اور عوام دونوں مل کر ہی وطن عزیز کی ترقی خوشحالی اور امن و امان کے پائیدار قیام کے تصور کو پایا تکمیل تک پہنچا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ نماز عیدالضحیٰ کے اجتماعات کیلئے بھی بھر پور سیکورٹی پلان تیار کیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -