شوہر کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے،بیوہ حامد علی
نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ کلاں پولیس میرے شوہر کے قاتلوں کی گرفتاری میں ٹال مٹول سے کام لیکر بااثر ملزمان سے ملی ہوئی ہے اور مجھے ملزمان سے راضی نامے پر مجبور کرنے کیلئے دباو ڈال رہی ہے،وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور آئی جی پی سمیت ڈیہ آئی جی مردان ریجن انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کریں اللہ کے سوا دوسرا کوئی آسرا نہیں سنبل بیوہ حامد علی سکنہ زیدی کالونی نوشہرہ کلاں نے اپنی فریاد نوشہرہ پریس کلب میں بیان کرتے ہوئے بتایا کہ 2-6-2020کو قاسم، شاہ فہد اور سمیع نے میرے شوہر حامد علی پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اسی فائرنگ کے نتیجے میں میرا دیور اور سسر سمیت میری دیورانی بھی زخمی ہو گئے تھے لیکن پولیس ان باثر ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور ان کو گرفتار نہیں کر رہی ہے کیونکہ ملزمان بااثر ہیں اور ہم غریب نوشہرہ کلاں پولیس ہمیں مخالفین کے ساتھ راضی نامہ کرنے کیلئے دباو ڈال رہی ہے انہوں نے کہا کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور ان بچوں کے علاوہ میرا دوسرا کوئی سہارا نہیں ہے مجھے ان سے خطرہ لاحق ہے کیونکہ ملزمان دھنداناتے پھر رہے ہیں پولیس ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناکر ہمیں انصاف فراہم کرکے ان بااثر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں بصورت دیگر ہم نوشہرہ کلاں پولیس کے خلاف بھر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔