ٹی ایم اے چارسدہ: کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالی مویشی منڈیوں کیخلاف آپریشن

ٹی ایم اے چارسدہ: کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالی مویشی منڈیوں کیخلاف ...

  

چارسدہ(بیورورپورٹ) ٹی ایم اے چارسدہ کی جانب کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے مویشی منڈیوں کے خلاف ا ٓپریشن عمل میں لایا گیا جس میں درجنوں غیر قانونی مویشی منڈیوں کو فوری طور پر ختم کیا گیا جبکہ سرکاری طور پرقائم مویشی منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر فائر بریگیڈ سے کلونیٹیڈ سپرے کیا جار ہا ہے جبکہ سماجی فاصلے رکھنے کے لئے مویشی منڈیوں میں بار بار اعلانات کئے جا رہے ہیں۔امسال جانوروں کی خریداری پر 6فی صد ٹیکس کی شرخ مقرر کی گئی ہے۔۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے چارسدہ کی جانب سے کورونا وائر س کے حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے اور اس سلسلے میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے درجنوں غیر قانونی منڈیوں کے خلاف آپریشن کرکے ختم کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ٹی ایم او امین گل کے مطابق حکومت کے واضح ہدایات کے مطابق عید الضحی کے تیاری کے موقع پر کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حفاظتی اقداما ت پر سختی کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں تحصیل چارسدہ کے تمام مویشی منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر صبح و شام فائر بریگیڈ سے کلو رنیٹیڈ سپرے کیا جارہاہے جبکہ مویشی منڈی میں آنے والے خریداروں کو ہاتھ دھونے اور سنیٹلائزر لگانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو خریداری کے اوقات کار کے دوران منڈی میں موجود رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ منڈی میں آنے والے خریداروں کے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی بینرز بھی لگائے گئے ہیں جبکہ سماجی فاصلے رکھنے کے لئے بار بار لاوڈ سپیکر سے اعلانات بھی کئے جارہے ہیں۔ ٹی ایم او کے مطابق کوروناوائرس کے ایس او پیز پرہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گااور ایسے تمام مویشی منڈیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا جس میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جائے گاجبکہ عیدا لضحی کے موقع پر صفائی کے لئے خصوصی پلان بھی تشکیل دیا جائے گا جس میں جانوروں کے الائشیوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے مخصوص شاپنگ بیگز عوام میں مفت تقسیم کئے جائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -