ہنگو، گورنمنٹ اراضی پر غیرقانونی تعمیرات، عوام سراپااحتجاج

  ہنگو، گورنمنٹ اراضی پر غیرقانونی تعمیرات، عوام سراپااحتجاج

  

ہنگو(بیورورپورٹ)گورنمنٹ اراضی کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بگٹو اور ملحقہ جات کی شہری سراپا احتجاج بن گئے۔سرکاری اراضی ہے ہم کسی صورت فروخت کرنے کی اجازات نہیں دینگے۔انتظامیہ ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کرے۔متنازعہ جگہ ہے اس پر کئی بار دو فریقین کے مابین لڑائیاں بھی ہوئی ہے لیکن بعض عناصر شر پھیلانا چاہتے ہیں۔اور ہنگو کی امن وامان خراب کرنے درپے ہیں ضلعی غیرقانی تعمیراتی کام روکے۔ان خیالات کا اظہار ہنگو کے رہائشی سابق ویلج ناظم خان آمیر بگٹی کی قیادت میں سرکاری اراضی کی غیر قانونی فروخت پر ہنگو اور ملحقہ جات کے مشران محمد غنی،عبدالناصر قریشی،فدا محمد سعادت اللہ منصف خان،منیر خان،اور دیگر سینکڑوں کی تعداد میں زبردست احتجاج مظاہرے کیا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مشران نے خان آمیر بگٹی،عبدالناصر قریشی،اور دیگر نے کہاکہ صوبائی گورنمنٹ کی اراضی ہے۔حکومت کو چاہئے کہ عوامی مفاد کے استعمال کے لئے بروئے کار لائے۔مشران نے کہاکہ کچھ شر پسند عناصر سرکاری ذمین بھیج کر بھاری بھرکم پیسے کمانا چاہتے ہیں لیکن یہ اراضی سرکاری ہے۔ضلع ہنگو کے تمام شہری اسکی فروخت کسی صورت نہیں ہونے دیگی۔مشران نے کہاکہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی خاموشی بھء معنی خیز ہیمظاہرین نے واضح کیا اگر سرکاری اراضی پر تعمیراتی کام نہ روکا گیا تو ہم احتجاج کرنے سمیت عدالت سے رجوع سے رجوع کرینگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -