عوام کے ساتھ برداشت نہیں کی جائیگی،زاہد حسین میمن

عوام کے ساتھ برداشت نہیں کی جائیگی،زاہد حسین میمن

  

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ لوگوں کے ساتھ ناانصافیاں ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی عوام کے جائز مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے یہ بات انہوں نے ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے بجلی کی ناجائز لوڈ شیڈنگ کے خلاف دی جانے والی احتجاجی کال کے بعد عوامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں عوام کے درمیان رہتے ہیں حیسکو کی ناانصافیوں کے خلاف ہرپارٹی کا آدمی ہمارے ساتھ ہے پارٹی کے ذمیداروں کے کہنے اور ضلع انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد احتجاج کا کال واپس لے لی ہے انتظامیہ کے باہمی تعاون سے عوامی مسائل حل کئے جائیں گے انہوں نے واضع کیا کہ عوام بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ سے پریشان ہے اس لئے اس مسئلے کو جلد حل کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں کمیٹیوں میں عوامی شخصیات کو بھی شامل کیا جائے انہوں نے ایس ایس پی کو ہدایت کی کہ حیسکو کی جانب سے بجلی چوری سمیت دیگر مسائل پر لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے قبل محلے کی معز ز شخصیات سے تصدیق کی جائے اجلاس میں اجلاس کے شرکا نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ،گھروں کے اوپر سے گذرنے والی جائز تاروں،راستوں پر لٹکنے والے کرنٹ والے تاروں، کمزور کھمبوں،بجلی بل میں ڈیٹیکشن، خراب ٹرانسفارمرز،اووربلنگ سمیت حیسکو کے متعلق دیگر مسائل کی نشاندہی کی اور مزید کہا کہ حیسکو کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بجلی چوروں اور ملوث حیسکو اہلکاروں کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے

مزید :

صفحہ آخر -