آزادجموں و کشمیر کے صحافیوں کے وفدکاآئی ایس پی آر کا دورہ، میجرجنرل بابرافتخار سے ملاقات

آزادجموں و کشمیر کے صحافیوں کے وفدکاآئی ایس پی آر کا دورہ، میجرجنرل ...
آزادجموں و کشمیر کے صحافیوں کے وفدکاآئی ایس پی آر کا دورہ، میجرجنرل بابرافتخار سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان لائن)آزادجموں و کشمیر کے صحافیوں کے وفدنے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اورڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار سے صحافیوں نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آرکے مطابق صحافیوں کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیاگیا،ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیرکی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جان بوجھ کرشہری آبادی کو نشانہ بنانے کی روش سے بھی آگاہ کیاگیا،صحافیوں نے بات چیت کامفید موقع فراہم کرنے پر ڈی جی آئی ایس پی آر سے اظہار تشکرکیا،کشمیری صحافی کاکہنا ہے کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کے سال کی تکمیل پر یہ نادر موقع تھا ۔