"یہ لوگ اپنے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرنے والوں کو پیسوں کی ادائیگی نہیں کرتے، میری 6 سال کی اجرت نہیں ملی" اداکارہ سلمیٰ ظفر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

"یہ لوگ اپنے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرنے والوں کو پیسوں کی ادائیگی نہیں کرتے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک)  پاکستانی نجی ٹی وی چینل سے کئی برسوں تک نشر ہونے والے ڈرامے’’یہ زندگی ہے‘‘ سمیت متعدد ڈراموں اور تھیٹر میں اداکاری کرنے والی اداکارہ سلمیٰ ظفر نے اداکارہ جویریہ اور سعود پر ان کے تقریباً ایک کروڑ روپے نہ دینے کا الزام لگایا ہے۔

اداکارہ جویریہ اور سعود کے پروڈکشن ہاؤس میں بننے والے ڈرامے’’یہ زندگی ہے‘‘ میں 6 سال تک کام کرنے والی اداکارہ سلمیٰ ظفر نے الزام لگایا ہے کہ جویریہ اور سعود اپنے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرنے والے فنکاروں اور دیگر عملے کو پیسوں کی ادائیگی نہیں کرتے۔فیس بک لائیو ویڈیو کے دوران اداکارہ سلمیٰ ظفر نے جویریہ اورسعودکے بارے میں کئی انکشافات کیے اور کہا کہ لوگ ڈر کی وجہ سے کچھ بولتے نہیں لیکن میں کسی سے نہیں ڈرتی جویریہ اور سعود کے پروڈکشن ہاؤس کو میرے تقریباً ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔
سلمیٰ ظفر نے کہا کہ جے جے ایس پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے’’یہ کسی محبت ہے‘‘ کی میں نے 500 اقساط میں کام کیا تھا اور ڈراما ’’یہ زندگی ہے‘‘ میں 6 سال تک کام کیا ہے اور ان ڈراموں میں کام کرنے کے پیسے مجھے نہیں ملے۔سلمیٰ ظفر نے کہا میں جویریہ کو اپنی بیٹیوں کی طرح سمجھتی تھی اور میں نے اسے پیسوں کے لیے میسیج بھی کیا جس پر اس نے مجھے پیسے دینے کے بجائے بلاک کردیا۔اداکارہ سلمیٰ ظفر کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر فی الحال جویریہ اور سعود کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔