سعودی حکومت کا رواں سال خطبہ حج کا ترجمہ دس زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ ، پاکستانیوں کیلئے بھی خوشخبری آگئی

سعودی حکومت کا رواں سال خطبہ حج کا ترجمہ دس زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ ، ...
سعودی حکومت کا رواں سال خطبہ حج کا ترجمہ دس زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ ، پاکستانیوں کیلئے بھی خوشخبری آگئی

  

الریاض(ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے رواں سال خطبہ حج کا ترجمہ دس زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بار خطبے کا اردو ترجمہ بھی نشر کیا جائے گا ۔

صدر امور حرمین شریفین شیخ عبدالرحمن السدیس نے ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اسلام کا پیغام پوری دنیا میں موجود سامعین تک پہنچانے کے لیے خطبہ حج دس زبانوں میں نشر ہوگا اور اس بار خطبہ حج کا ترجمہ پانچ کے بجائے دس زبانوں میں ہوگا۔شیخ عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ رواں سال اردو، انگریزی، فارسی، بنگالی، ترکش، فرانسیسی، چینی، روسی، ہوسا اور مالے زبان میں خطبہ حج نشرہوگا۔

مزید :

عرب دنیا -