کراچی کے مکین ہوجائیں ہوشیار، محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کردی

کراچی کے مکین ہوجائیں ہوشیار، محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کردی
کراچی کے مکین ہوجائیں ہوشیار، محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کردی

  

کراچی(ویب ڈیسک) مون سون کے تیسرے اسپیل کے تحت شہر میں ہفتے کو ہلکی اور اتوار کو درمیانی بارش ہونے کی توقع ہے برسات کا سلسلہ آئندہ تین روز تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات میں بننے والےڈیپ لو پریشر کی شدت سابقہ سسٹم سے قدرے کم ہے،تاہم اس کے ٹرف(پھیلاو)کی وجہ سے ہفتے کو شہر میں ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے اور بارش کا سلسلہ پیر تک برقرار رہ سکتا ہے۔ جب کہ اس دوران اتوار کو درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفرازکے مطابق شہر میں مون سون کے تیسرے اسپیل کے تحت معتدل نوعیت کی بارشیں ہونے کی توقع ہےتاہم بارش سے قبل معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہے۔ مذکورہ سسٹم کے تحت 20 ملی میٹر بارشوں کی توقع کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بارش کے سسٹم کی آمد سے قبل سمندری ہوائیں متاثر ہونے جبکہ متوازی سمت کی شمال مشرقی (بلوچستان) کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے حدت بھی محسوس کی جاسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر کازیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.2 ڈگری جبکہ کم سے کم 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 76 جبکہ شام کو 60 فیصد رہا۔ دن بھر سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلیں،جس کی رفتار 35 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔ ہفتےکو مطلع جذوی اور مکمل ابرآلود جبکہ پارہ 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -