فیڈرل بورڈ ،میٹرک میں 40 فیصد مضامین میں فیل ہونے والے طلبا کو پاس کرنے کافیصلہ

فیڈرل بورڈ ،میٹرک میں 40 فیصد مضامین میں فیل ہونے والے طلبا کو پاس کرنے ...
فیڈرل بورڈ ،میٹرک میں 40 فیصد مضامین میں فیل ہونے والے طلبا کو پاس کرنے کافیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک میں 40 فیصد مضامین میں فیل ہونے والے طلبا کو پاس کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق میٹرک نتائج سے متعلق پالیسی میں ایک بار پھر تبدیلی ہو گئی،میٹرک میں 40 فیصد مضامین میں فیل ہونے والے طلبا کو پاس کرنے کافیصلہ کیاگیاہے،فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بورڈ حکام کاکہنا ہے کہ سابق یا پرائیویٹ امیدوار اس پالیسی سے مستفیدہوسکیں گے ،سابق یا پرائیویٹ امیدوارجو40 فیصد مضامین میں فیل تھے انہیں پاس کردیا جائے گا،ایسے امیدواروں کے تنائج کااعلان جلد کردیاجائے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -