سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے لیے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کےلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیاگیا،پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں آئندہ ہفتے 4بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بنچ نمبر ایک چیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل ہوگا،بنچ 2میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی امین اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں جبکہ بنچ نمبر جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا،بنچ نمبر 4میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔سپریم کورٹ میں ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس کی سماعت پیر کو ہوگی