پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا چار ماہ بعد ہی قتل لیکن دراصل دولہا کون نکلا ؟ پولیس نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا چار ماہ بعد ہی قتل لیکن دراصل دولہا کون نکلا ؟ ...
پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا چار ماہ بعد ہی قتل لیکن دراصل دولہا کون نکلا ؟ پولیس نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

  

کراچی(ویب ڈیسک)  ناظم آباد میں سفاک ملزمان نے چھرے کے وار کرکے نو بیاہتا جوڑے کو بے دردی سے قتل کردیا۔

رضویہ کے علاقے ناظم آباد نمبر ایک میں گھر میں میاں اور بیوی کی لاشوں کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا، پولیس نے لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ ہسپتال میں مقتول کی شناخت سلیم سائیں کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اہلیہ کی شناخت 35سالہ عائشہ بی بی کے نام سے ہوئی، تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ میاں اور بیوی کو نامعلوم ملزمان نے تیز دھارآلے کی مددسے گلہ کاٹ کر قتل کیا ہے اور اس واردات میں ایک سے زائد ملزمان شامل ہوسکتے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول سلیم سائیں نے 4 ماہ قبل خاتون سے پسند کی شادی تھی، جائے وقوع سے خون آلود چھرا برآمد کرلیا ہے، تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ مقتول سلیم سائیں کا اورنگی ٹاؤن میں آستانہ تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گھر گراؤنڈ پلس تو ہے جس میں ان کے علاو بھی فیملیاں رہائشی پذیر ہیں، ایک خاتون نے بتایا کہ علاقے میں لائٹ نہیں تھی اور گھرسے شور شرابے کی آوازیں آرہی تھی جب خاتون کے شوہر آئے تو انہوں نے جاکر دیکھا تو میاں اور بیوی کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ مقتولہ کا اصل نام حنا ہے وہ اس علاقے میں عائشہ کے فرضی نام سے مقیم تھی، مقتول سلیم سائیں اور مقتولہ حنا نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔مقتول سليم سائيں کا اورنگی ٹاؤن ميں آستانہ ہے، مقتولہ اپنی والدہ کے ساتھ سلیم سائیں کے آستانے پر آتی تھی، مقتول سلیم سائیں کی یہ دوسری شادی تھی، مقتولہ کے بھائیوں نے پسند کی شادی کو غیرت کا مسئلہ بنایا اور دونوں کو قتل کردیا۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -