لاہورہائیکورٹ کا101 سالہ بزرگ قیدی کی درخواست پر جیل مینوئل رول کے تحت فیصلہ کرنے کاحکم

لاہورہائیکورٹ کا101 سالہ بزرگ قیدی کی درخواست پر جیل مینوئل رول کے تحت فیصلہ ...
لاہورہائیکورٹ کا101 سالہ بزرگ قیدی کی درخواست پر جیل مینوئل رول کے تحت فیصلہ کرنے کاحکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے 101 سالہ بزرگ قیدی کی درخواست پر جیل مینوئل رول کے تحت فیصلہ کرنے کاحکم دیدیا،تحریری حکم میں کہاہے کہ فیصلے کی مصدقہ نقول جاری ہونے کے 3 ہفتوں میں درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 101 سالہ بزرگ قیدی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا،جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے قیدی مہدی خان کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

تحریری حکم میں کہاگیا ہے کہ 3مارچ 2020 کو اے آئی جی پنجاب جیل خانہ جات عدالت میں پیش ہوئے، اے آئی جی پنجاب نے بتایا کہ مہدی خان کی درخواست وزارت داخلہ میں زیر التوا ہے،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ مہدی خان نے استدعا کی کہ اس کی حالت جانچنے کے میڈیکل بورڈ قائم کیاجائے، عدالت سے استدعا کی کہ جیل مینوئل رول 146 کے تحت رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

ایڈوکیٹ حمزہ حیدر وکیل نے کہاکہ قیدی علیل ہے اور عمر 100 سال سے زائد عمر ہے،مہدی خان کو 2006 میں گجرات میں قتل کے مقدمے میں سزا سنائی گئی تھی،قیدی علیل ہے اور عمر 100 سال سے زائد عمر ہے۔

عدالت نے وزارت داخلہ کو مہدی خان کی جیل مینوئل رول کے تحت درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا،تحریری حکم میں کہاہے کہ فیصلے کی مصدقہ نقول جاری ہونے کے 3 ہفتوں میں درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -