سنتھیارچی کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کے وکلا سے حتمی دلائل طلب

سنتھیارچی کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کے وکلا سے ...
سنتھیارچی کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کے وکلا سے حتمی دلائل طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سنتھیارچی کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا سے حتمی دلائل طلب کرلئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادمیں سنتھیارچی کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے کیس پر سماعت کی ،عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے وکیل کی وکالت نامہ جمع کرانے کی استدعا منظورکرلی اورسابق وزیراعظم کے وکیل سے بھی آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے ۔

عدالت نے پی پی لائرز ونگ کی جانب سے وکالت نامہ پیش کرنے کی استدعا مستردکردی،عدالت نے کہاکہ پی پی لائرز ونگ کیس میں متاثرہ فریق نہیں ،وکیل سنتھیارچی نے کہاکہ رحمان ملک جان بوجھ کر کیس التوا میں رکھنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

عدالت نے سنتھیارچی کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 5 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا سے حتمی دلائل طلب کرلئے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -