سیاسی مخالفین جتنی مرضی اے پی سی کریں،حکومت کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ،گورنر پنجاب

سیاسی مخالفین جتنی مرضی اے پی سی کریں،حکومت کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ،گورنر ...
سیاسی مخالفین جتنی مرضی اے پی سی کریں،حکومت کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ،گورنر پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ پاکستانی عوام ملک میں جمہوریت کے تسلسل اورشفافیت کی حامی ہیں، سیاسی مخالفین جتنی مرضی اے پی سی کریں،حکومت کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاکہ عوام اپوزیشن کی حکومت مخالف کسی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے ،عوام نے تحریک انصاف کو حکومت کیلئے 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے ، اپوزیشن کو پارلیمنٹ کے اندراورباہر اپنا مثبت جمہوری کردار اداکرناچاہئے ،انہوں نے کہاکہ کورونا کے حوالے سے آئندہ 2 ہفتے بہت اہم ہو چکے ہیں ،کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنا خودکورونا کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -