فیصل واوڈا کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ اوکو نوٹس جاری ،جواب طلب

فیصل واوڈا کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ اوکو نوٹس جاری ،جواب ...
فیصل واوڈا کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ اوکو نوٹس جاری ،جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ لاہورنے وفاقی وزیر فیصل واوَڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر تھانہ پرانی انار کلی کے ایس ایچ اوکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں وفاقی وزیر فیصل واوَڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار رانا نعمان کی جانب سے ایڈووکیٹ مدثر چودھری عدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ فیصل واوَڈا نے ٹاک شو میں بوٹ دکھا کر قومی سلامتی کے اداروں کی تضحیک کی،عدالت نے تھانہ پرانی انار کلی کے ایس ایچ اوکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔