اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا

اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا
اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، کراچی میں رم جھم سے موسم سہانا ہوگیا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارش سے گرمی اور حبس میں کمی آگئی، تاہم نالہ لئی میں سیلابی صورتحال کا دشہ ہے۔ ادھر کراچی میں بھی بوندا باندی ہوئی آج سے مون سون کا تیسرا سپیل شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بھی بارش کی توقع ہے۔ آج جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35، سری نگر میں 32 اور لیہ میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -